ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات غیر ذمہ دارانہ قرار

موریطانیہ

کراچی: پاکستان ایئر کرافٹس اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایت پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، تنظیم کے بانی نے ایاسا سے ایڈوائزری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر کرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے بانی عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات بالکل غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان کی فضائی حدود تمام طیاروں کے لیے مکمل محفوظ ہیں۔

عمران اسلم خان نے کہا پاکستان کے تمام ایئر پورٹس بھی دنیا کی تمام ایئر لائنز کے طیاروں کے لیے محفوظ ہیں، یہاں دنیا کی مختلف ایئر لائنز کے طیاروں کی روزانہ فلائٹس آتی ہیں، ایاسا یورپی ملکوں کی فضائی حدود مانیٹر کرے جہاں طیاروں کے لیے فضائی حدود خطرے سے خالی نہیں۔

یورپی ایئر لائنز کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے احتیاط کی نئی ہدایت

انھوں نے کہا یورپی فضائی حدود میں خطرے کے پیش نظر کئی ایئر لائنز کے طیاروں نے اپنے روٹس تبدیل کیے ہیں، یوکرین میں جاری کشیدگی کے باعث بھی یورپی فضائی حدود طیاروں کے لیے محفوظ نہیں، ایاسا پاکستانی فضائی حدود سے متعلق اپنی ایڈوائزری واپس لے۔