ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی وجہ سامنے آگئی، مبینہ شوٹر کا ویڈیو بیان

ڈونلڈ ٹرمپ آج پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے مبینہ شوٹر نے حملے کی وجہ سوشل میڈیا پر بیان کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو خطاب کے دوران شوٹر نے نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے گولی سابق صدر کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی۔

اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے جب کہ مختلف امریکی میڈیا رپورٹ میں حملہ آور کے مارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مبینہ شوٹر کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

اس وڈیو میں تھامس متھیو کروکس کہہ رہا ہے کہ ’’اسے ٹرمپ اور ری پبلیکن سے نفرت ہے، اندازہ کریں آپ کو کتنا غلط آدمی ملا ہے۔‘‘

امریکی میڈیا کے مطابق تھامس متھیو کروکس بیتھل پارک کے علاقے کا رہائشی تھا۔ اس نے 2022 میں ہائی اسکول سے گریجویشن کیا۔

ووٹرز ڈیٹا بیس کے مطابق تھامس متھیو کروکس کو ری پبلیکن کے طور پر ووٹ دینے کیلیے رجسٹر کیا گیا تھا، لیکن اس نے ڈیمو کریٹک پارٹی کیلیے پندرہ ڈالر چندہ دیا تھا۔

https://urdu.arynews.tv/fbi-statement-trump-rally-shooting/