ملک میں آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم پیشرفت

خام تیل

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کسٹمز بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے تحت انٹرنیشنل آئل سپلائرزکوسرمایہ کاری میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم پیشرفت ہوئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کسٹمز بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی منظوری دے دی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل آئل سپلائرزکوسرمایہ کاری میں سہولیات فراہم کی جائیں گی اور سپلائرزبندرگاہوں کے قریب پیٹرولیم مصنوعات اسٹاک کرسکیں گے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل سپلائرزمقامی کمپنیوں کویہ تیل فراہم کریں گے جبکہ سپلائرز پاکستان میں اپنی رجسٹرڈ ذیلی کمپنی بھی قائم کرسکیں گے۔

دستاویز کے مطابق تیل کمپنیوں، ذیلی کمپنی کےخریدوفروخت میں حکومتی ضمانت نہیں ہوگی، تیل قیمت کی ادائیگی کا طریقہ کارفریقین اتفاق رائےسےطےکریں گے۔

پالیسی کے تحت غیرملکی کمپنی اسٹوریج سےتیل سپلائی کی قیمتوں کاطریقہ کار اوگرا طے کرے گا، کسی ممنوعہ کمپنی کوکاروباریاممنوعہ پراڈکٹ فراہم کرنےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ انٹرنیشنل آئل سپلائر تیل برآمد کرنے سے قبل اوگرا سے اجازت لے گا۔