اسلام آباد : مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فوری طور پر چینی کی برآمد پر پابندی عائدکردی گئی جبکہ رمضان پیکج کیلئے 2 ارب سے زائد سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں ای سی سی نےفوری طورپرچینی کی برآمدپرپابندی عائدکردی اور کہا ملک میں ضرورت کے مطابق چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، یہ اقدام ملک میں چینی کی بڑھتی قیمت کنٹرول کرنےکیلئے کیا گیا۔
اجلاس میں تین لاکھ ٹن چینی درآمدکی منظوری کا بھی امکان ہے، چینی درآمدکی سمری ای سی سی کوموصول ہوچکی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہنرمند پروگرام کیلئےتین ارب سےزائدکی سپلمینٹری گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ رمضان پیکج کیلئے دوارب سے زائد سبسڈی دیئے جانے کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
یاد رہےوزیراعظم عمران خان نےچینی برآمدپرپابندی عائدکرنےکی تجویز منظور کرتے ہوئے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھجوا دی تھی۔
پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی، حکومت طلب اوررسدکافرق پوراکرنےکےلئےچینی درآمدبھی کرےگی، جس کے لئے چینی درآمد کرنے کی سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی گئی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے 1100ملین ٹن چینی کےباقی ماندہ کوٹےکی برآمد نہ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرنے اور وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو3لاکھ ملین ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔