اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) اجلاس میں 9 وزارتوں کیلیے اربوں روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں ہاؤسنگ کیلیے ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ ہاؤسنگ کی دیگر اسکیمز کیلیے 14.8 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی کے اعلامیہ کے مطابق ہاؤسنگ کی 15 اسکیمز کیلیے 1.2 ارب روپے کی گرانٹ منظورکی گئی جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی اسکیمز کیلیے کابینہ ڈویژن کی 5 ارب کی گرانٹ منظور کی گئی۔
اجلاس میں وزارت تعلیم کیلیے 3.9 ارب روپے جبکہ انسداد منشیات کیلیے 13 کروڑ 80 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
ریونیو ڈویژن کیلیے 60 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔