‘پاکستان کا مجموعی قرضہ 130 بلین ڈالر ہے، جو آئندہ 3 سال میں دینا ہے’

پاکستان کا قرض

اسلام آباد : معاشی ماہرخرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ 130 بلین ڈالر ہے، جو آئندہ 3 سال میں دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاشی ماہر خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا ڈیفالٹ کرنا اتنا آسان نہیں، ڈیفالٹ کے بہت خطرناک نتائج ہوتے ہیں۔

معاشی ماہر کا کہنا تھا کہ 6ماہ سے ایک سال میں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے، پاکستان میں فنڈنگ ہے اس وجہ سےڈیفالٹ نہیں کریں گے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ3 سالوں میں 74 بلین ڈالرز تک پے منٹ کرنی ہے جبکہ رواں سال پاکستان کو 22 بلین ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ 130 بلین ڈالر ہے، جو آئندہ 3 سال میں دینا ہے، آئندہ سال جون تک ہم نے 16 بلین ڈالرز ادا کرنے ہیں، پاکستان اس وقت36دن کی امپورٹ کرسکتا ہے۔

معاشی ماہر نے بتایا کہ آئی ایم ایف ہمارےساتھ بات نہیں کررہاہے اور چین،سعودی عرب سمیت دیگرممالک آئی ایم ایف کی وجہ سےبات نہیں کررہے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ قرضےرول اوورکرنا کوئی حل نہیں ہے ہمیں ری اسٹرکچرکی طرف جانا ہوگا، دوست ممالک کو اعتماد دلانے کیلئے ہمیں اقدامات کرناہوں گے۔