اسلام آباد : نمائندہ آئی ایم ایف ماہیر بیننسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے۔
ایس ڈی پی آئی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں نمائندہ آئی ایم ایف ماہیر بیننسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی مضبوط ہے، ساختی اصلاحات معیشت کی پائیداری کےلئے ناگزیر ہیں۔
نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ ماحولیاتی اصلاحات میں پاکستان کی پیش رفت قابلِ ستائش ہے، بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی اور جغرافیائی تقسیم غیر یقینی صورتحال کو بڑھا رہی ہے۔
ماہیر بیننسی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرکمزور ہوتا ہوا تعاون بھی غیریقینی صورتِ حال کو بڑھا رہا ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ دور اندیش اور دانش مندانہ پالیسی اقدامات کی فوری ضرورت ہے، بیرونی چیلنجز بدستور موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی پالیسی اقدامات نے میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں مدد دی، ٹیکس نظام کو منصفانہ،کاروباری ماحول بہتر،اصلاحات معاشی پائیداری کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، معیشت کو ماحول دوست طرز پر استوار کرنے میں مدد دے گی۔