‘آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں’

آئی ایم ایف نئے ٹیکس

اسلام آباد : ماہرمعاشیات خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں ، پروگرام کیلئے حکومت کو کمٹمنٹ دکھانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ منظور ہوجائے گا،مسئلہ یہ ہے شرائط پر عمل کیسے ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ معاہدے سے تاخیر سے زیادہ نقصان معیشت کو ہوا، آئی ایم ایف ڈیل پہلے ہوجاتی تو بہت سے نقصانات نہ ہوتے،وقت زیادہ لگا،نقصان یہ ہوا کہ آپ کو تمام شرائط ماننی پڑ گئیں۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا بڑا چیلنج سامنے ہے، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے حکومت کو کمٹمنٹ دکھانا ہوگی۔

وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامزیدآئی ایم ایف میں نہ جانے کا بیان سیاسی ہے، ہماری معیشت کو سب سےبڑا مسئلہ اس وقت اخراجات کا ہے ، بیانیہ یہ ہوناچاہیے کہ ڈیفالٹ کاخطرہ ٹل کیالیکن مہنگائی بڑھےگی۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوجائے گا، جس سے عبوری حکومت کو آسانی ہوگی، عبوری حکومت کو جلدالیکشن کراکرحکومت کی منتقلی یقینی بنانی چاہیے۔