الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے مالی تفصیلات طلب

Political parties

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی تفصیلات طلب کرلیں، تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتیس اگست تک اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلے ارسال کر دیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اکاونٹس کی تفصیلات چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہونی چاہئیں، پارٹی سربراہ کا اسٹیٹمنٹ یا اکاؤنٹس سے متعلق دستخط شدہ سر ٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔


مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں


الیکشن کمیشن نے کہا ہے کوئی فنڈ ممنوعہ اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل نہیں ہونا چاہیئے، تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔