الیکشن کمیشن نےتمام سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانےکی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کا پابند کر دیا۔ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن میں گوشوارے جمع کرانےکی پابندہوں گی۔
گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کیساتھ جمع کرانا ضروری ہیں۔ سالانہ آمدن، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثےاور واجبات الیکشن کمیشن کو جمع کرانے ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشواروں کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہونی چاہیے۔