الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف متفرق درخواست دائر

الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف متفرق درخواست دائر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نااہل کرنے کے اختیار کے خلاف متفرق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137 کی شق 4 آئین کے متضاد ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کو نااہل نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا، ادارہ براہ راست کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا۔

اس میں استدعا کی گئی کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہونے والے ہیں لہٰذا کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کیا جائے۔