قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 فروری کو مقرر کر دی۔ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں دانیال عزیز کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔
نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں
ڈی ایم او رپورٹ کے مطابق دانیال عزیز بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، وہ نوٹس کا جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دانیال عزیز کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا جو انہوں نے نہیں دیا۔
یاد رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آواز حیثیت میں الیکشن لڑ رہی ہیں۔ (ن) لیگ نے این اے 75 سے چوہدری انوار الحق کو ٹکٹ دیا ہے۔