ایکواڈور جیل میں قیدیوں نے عملے کو یرغمال بنا لیا، 2 گینگ کے تصادم میں 31 ہلاک

ایکواڈور جیل میں دو گینگز کے تصادم کے دوران قیدیوں نے 15 محافظوں اور عملے کو یرغمال بنا لیا تصادم میں 31 قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیل میں ایک بار پھر تصادم ہوگیا جس کے دوران پولیس اور قیدیوں کے درمیان بالکل فلمی سین کی طرح کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کی جیل میں دو گینگز کے درمیان خونیں تصادم کے دوران صورتحال اس وقت انتہائی تشویشناک ہوگئی جب قیدیوں نے جیل کے 15 محافظوں اور عملے کو یرغمال بنا لیا۔ تصادم کے نتیجے میں 31 قیدی ہلاک ہوگئے۔

جیل میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر فوج اور پولیس کی اضافی کمک فوری طور پر متاثرہ جیل پہنچی اور مشترکہ آپریشن کرکے دوبارہ جیل کا کنٹرول سنبھالا۔

اس آپریشن کے دوران فون نے کنٹرولڈ دھماکوں کے ذریعے شیلڈ شدہ بلاکس کو دوبارہ کھول دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں بھی ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں میں خوفناک تصادم ہوا تھا جس میں 68 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔