نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے اہم خبر

نویں سے بارہویں جماعت

اسلام آباد : وزارت تعلیم نے نہم سے بارہویں کلاس تک نیا نصاب لاگو کرنے کی منظوری دے دی، نیا نصاب اسلام آباد اور وفاقی وزارتوں کے اسکولوں میں دو ہزار چوبیس سے لاگو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نہم سے بارہویں جماعت تک نیا نصاب لاگو کرنے کی منظوری دے دی گئی، نیانصاب لاگو کرنے کی منظوری سیکرٹری وزارت تعلیم نے دی۔

نیا نصاب وفاقی دارالحکومت اور وفاقی وزارتوں کے اسکولوں میں لاگو ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نویں اورگیارہویں کلاس کانیانصاب 2024میں لاگو ہوگا جبکہ دسویں اوربارہویں جماعت کانیا نصاب 2025میں لاگوہو گا۔

ذرائع وزارت وفاقی تعلیم نے کہا ہے کہ نئے نصاب کانوٹیفکیشن تمام صوبوں کو بھجوا دیا گیا ہے ، صوبے اپنے قوانین اورکابینہ کی منظوری سے نئے نصاب لاگو ہونے کا نوٹیفکیشن کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے نصاب کی تشکیل میں صوبوں سے ماہرین اپنی آرا دیں، نصاب پر ہم آہنگی کیلئےصوبوں میں پالیسی ڈائیلاگ کروائے گئےتھے۔

نئے نصاب میں اردو، انگلش،پاکستان اسٹڈیز، ریاضی،فزکس،کیمسٹری ، بائیولوجی،کمپیوٹرسائنس،اسلامیات اورانٹرپرینیوشپ نئے نصاب میں شامل ہیں۔