’پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کیلیے کوششیں کر رہے ہیں‘

تنخواہوں پر ٹیکس

عالمی مالیاتی ادارے کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں نیتھن پورٹر نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں حکومت پاکستان نے بڑے اہم معاشی فیصلے کیے پاکستان کے فیصلے معاشی اصلاحات کی طرف اہم پیش رفت ہیں پاکستان کی فیصلہ سازی سےقرض پروگرام معاملات میں بہتری ہوئی ہے۔

مشن چیف نے کہا کہ پاس ہونےوالےبجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھانا احسن قدم ہے ٹیکس آمدن بڑھنےسےپاکستان سماجی شعبے کیلئے فنڈنگ دستیاب ہو سکے گی ٹیکس آمدن بڑھنے سے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز مہیا ہوسکیں گے۔

نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی میں سختی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملےگی فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بہتری سےبیلنس آف پیمنٹ کادباؤ کم ہوگا۔