آئی ایم ایف کی شرائط، مصر میں پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ

مصر نے آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط لینے کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کروڑوں ڈالرز کے نئے قرضوں کے حصوصل کے لیے مصر اقتصادی اصلاحات کی شرط کو پورا کر رہا ہے جس کے لیے چار ماہ میں دوسری بار فیول کی قیمیتیں بڑھائی گئی ہیں۔

مصر کے سرکاری گزٹ نے جمعرات کو پیٹرول کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایم ایف اپنے 8 بلین ڈالر کے قرض پروگرام پر نظرثانی کرے گا، جس کی اگلی قسط 820 ملین ڈالر ہے۔

مصر کی وزارت پیٹرولیم اور معدنی وسائل نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے سے ہوگا۔ پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 12.25-15 پاؤنڈ ($0.25-$0.31) فی لیٹر تک ہو گی۔

اس فیصلے سے ڈیزل بھی مہنگا ہو جائے گا، جو مصر کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایندھن میں سے ایک ہے اس کی قیمت 10 مصری پاؤنڈ ($0.21) سے لے کر 11.50 پاؤنڈ ($0.24) تک پہنچ جائے گی۔