مصر کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ سے فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی کی اجازت نہیں دے گا۔
ترجمان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ان کا ملک غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو قبول نہیں کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کے دوران کیا۔
سیسی نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا اور مصر کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے باہر جبری نقل مکانی کے مسترد کیے جانے کی تصدیق کی۔
مصر کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی طاقتوں اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کریں اور اسرائیل کو رفح شہر میں کسی بھی فوجی کارروائی سے روکیں۔