مصر میں اسرائیلی سیاحوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

مصر میں اسرائیلی سیاحوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

قاہرہ: مصر میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے دو اسرائیلی سیاحوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس حملے میں ایک مصری شہری بھی ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر اسکندریہ میں پیش آیا۔ حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں کم از کم تین ایمبولینس کو ہلاک ہونے والے افراد کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

مذکورہ حملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی حمکراں جماعت حماس اسرائیل پر پوری قوت کے ساتھ حملہ آور ہوئی ہے اور دونوں کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں سے جنگ جاری ہے۔ حماس کے حملوں میں اب تک کم از کم 250 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔