فلسطین کی حمایت پر گولڈمیڈلسٹ تیراک کو قتل کی دھمکیاں

مصری تیراک عبدالرحمان سمیع کو فلسطین کی حمایت کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

مصری تیراک نے ورلڈ ایکواٹکس سوئمنگ ورلڈکپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈل جیتنے کے بعد فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی پر قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

سمیع نے گزشتہ ہفتے یونان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں مردوں کا 50 میٹر بٹر فلائی فائنل جیتا تھا۔

جیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں لوگ پورے ہفتے فلسطین کی حمایت کرنے پر مجھ پر حملہ کر رہے ہیں میرا خاندان سو جاتا ہے یہ نہیں جانتا کہ کوئی میرے کمرے میں گھسنے والا ہے اگر کوئی میرے اپارٹمنٹ میں گھسنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میں کال نہیں اٹھاتا ہوں تو خاندان والے تشویش میں مبتلا ہو جاتے ہیں کیا میں مصروف ہوں یا کوئی مارنے کی کوشش کر رہا ہے؟