بیٹے کو بچاتے ہوئے غیرملکی اداکار خود ڈوب گئے

مصری سینماٹوگرافر و اداکار تیمور تیمور بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

مصری سنڈیکیٹ آف آرٹسٹس نے رپورٹ کیا کہ اداکار تیمور تیمور ہفتے کی شام مصر کے شمالی ساحل پر واقع راس ایل ہیکما میں اپنے بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے خود ڈوب گئے۔

بیان میں سنڈیکیٹ آف آرٹسٹک پروفیشنز نے تیمور کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ملک کے ڈرامائی اور سنیما فوٹوگرافی کے شعبوں میں ایک ممتاز شخصیت تھے۔

Several artistes took to social media to mourn his passing

فوٹو گرافی کے آنجہانی ڈائریکٹر کے ایک دوست نے اپنے دوست کی زندگی کے آخری لمحات کا ذکرت کرتے ہوئے Youm7 کو بتایا کہ تیمور اپنی گرمیوں کی چھٹیاں راس ایل ہیکما کے ایک سیاحتی گاؤں میں گزار رہا تھا جب ان کا بیٹا ڈوب گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیمور نے اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی اور وہ کامیاب ہو گیا لیکن افسوسناک واقعے میں اس نے اپنی جان دے دی۔