پیرس اولمپکس میں خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، مصری ریسلر گرفتار

پیرس اولمپکس میں شامل مصری ریسلر محمد السعید کو کیفے کے باہر ایک خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج صبح ایک پیرس میں ایک کیفے کے سامنے سے مصری ریسلر کو گرفتار کیا گیا، ان پر خاتون کو چھونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں السعید نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا، تاہم پیرس اولمپک کے دوران 67 کلو گرام ریسلنگ کے مقابلے میں وہ آذربائیجان کے کھلاڑی سے ہار گئے تھے۔

فرانسیسی پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مصری ریسلر کو جس وقت گرفتار کیا گیا وہ نشے کی حالت میں تھے۔

دوسری جانب الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ کے فائنل مقابلے 66 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دے دی۔

ارشد ندیم کی شاندار فتح : ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

ایمان خلیف کی فتح کے ساتھ ہی سیکڑوں شائقین الجیریا کا پرچم لہراتے اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے اور جیت کا جشن منایا، ایمان خلیف اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی الجیرین خاتون ہے۔