’فلک ماڈل بن گئیں‘

مومنہ اقبال

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں فلک ماڈل بن گئیں۔

ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فلک شوہر کبیر کی اجازت کے بغیر ماڈلنگ شروع کردیتی ہیں۔‘

ماڈلنگ ایجنسی کی مالک ماریہ ’فلک کی تصویر دیکھ کر کہتی ہیں کہ مجھے یہی لک چاہیے تھی، یہ لڑکی تو آگ لگادے گی۔‘ وہ فلک کی دوست سے کہتی ہیں کہ ’کیا اس سے ایک دو کنٹریکٹ سائن کروالیے جائیں۔‘

فلک کی دوست کہتی ہیں کہ ’جیسے آپ کو مناسب لگے۔‘ وہ پھر فلک کو فون کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’فلک میں تمہیں تصویر بھیج رہی ہوں کیا لُک آئی ہے۔‘

فلک یہ سن کر خوش ہوجاتی ہیں اور اپنی ماڈلنگ کی تصاویر دیکھنے لگ جاتی ہیں۔

اس دوران شوہر کبیر انہیں گھمانے لے جانے کے لیے آتے ہیں تو بہانے بنانے لگ جاتی ہیں تاہم وہ انہیں باہر لے جاتے ہیں۔

’احسان فراموش‘ کی 31ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ کبیر کے سامنے میگزین آتا ہے جس کے سرورق پر وہ فلک کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔‘

کیا کبیر فلک کو ماڈلنگ کی اجازت دیں گے؟ کیا فلک اور کبیر کے درمیان جھگڑا ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔