’احسان فراموش میں میرا تماشہ دنیا دیکھے گی‘

مومنہ اقبال

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں میرا تماشہ دنیا دیکھے گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں اداکارہ مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں، اداکارہ نے ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور منفی کردار سے متعلق بتایا۔

مومنہ اقبال کہتی ہیں کہ میں نے جو آگے جاکر ’احسان فراموش‘ میں تماشہ مچانا ہے وہ عوام دیکھے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میرا کردار منفی ہے لیکن ہمایوں اشرف میرے شوہر بنے ہیں، وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ایک لڑکی شادی کرکے دوسرے گھر جاتی ہے تو اس کا سارا لائف اسٹائل بدل جاتا ہے بہت چھوٹی چھوٹی چیزیں اس کے لیے معنی رکھتی ہیں۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ ایک سین میں شادی کے بعد کبیر کہتے ہیں کہ بچی حفصہ کو بھی ڈنر پر ساتھ لے کر چلو یہ سب کبیر کے لیے تو نارمل ہے لیکن لڑکی کے لیے حیران کن ہے کیونکہ وہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ایسی چیزیں ہی انسان کو برا بننے پر مجبور کردیتی ہیں، فلک اتنی تنگ آگئی کہ اس کو لگتا ہے کہ گھر اس کی بھابھی کا ہے اور بچی اس کی ہے مطلب میں کہیں ہو ہی نہیں۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’فلک گھر میں بہت وقت گزارتی ہیں پھر اسے بھی توجہ چاہیے ہوتی ہے۔‘

مومنہ اقبال نے کہا کہ ’سسرال میں بہت سی خواتین ہوتی ہیں جن کو اٹینشن چاہیے ہوتی ہے وہ خود کو اکیلا محسوس کرتی ہیں، ڈرامے میں ساری انہی کی کہانی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جب میں میرا ڈرامے میں منفی کردار ہوتا ہے تو پوری رات روتی ہوں اور کہتی ہوں کہ مما لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے پھر مما کہتی ہیں کہ کام ہیں کام کی طرح لو۔‘

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، دانیہ انور، مشال خان، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر شامل ہیں۔

احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔