’یہ میری بیٹی ہے اس پر میرا حق ہے‘

احسان فراموش

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں کبیر نے فلک سے ننھی بیٹی کو لے لیا۔

ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید (حمزہ)، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

احسان فراموش کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بہن دوسری بہن کو دھوکا دیتی ہے اور اس کے منگیتر سے شادی کرلیتی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فلک سابق شوہر کبیر کے گھر پہنچتی ہیں اور بہن نوال سے کہتی ہیں کہ ’اپنی بیٹی کو لینے آئی ہوں۔‘ نوال کہتی ہیں کہ کیا مطلب تمہارے پاس رہے گی، تم اسے نہیں لے کر جاسکتیں۔‘

فلک کہتی ہیں کہ ’اس حادثے کے بعد بھی آپ لو لگتا ہے کہ آپ اسے اپنے پاس رکھ سکتی ہیں یہ جواز آپ کھو چکی ہیں۔‘

نوال، کبیر کو آواز دیتی ہیں کہ ’وہ آکر بیٹی کو فلک سے لے لیتے ہیں۔‘ یہ دیکھ کر فلک کہتی ہیں کہ ’یہ میری بیٹی ہے اس پر میرا حق ہے تم دونوں کا اس پر کوئی حق نہیں ہے۔‘

کبیر کہتے ہیں کہ ’کس حق کی بات کررہی ہو، تم اپنی مرضی سے اپنے سارے حقوق سے دستبردار ہوگئی ہو، تمہارے ساتھ کسی نے زبردستی نہیں کی تھی۔‘

فلک کہتی ہیں کہ ’غلطی ہوگئی تھی اب اسی کو سدھار رہی ہوں، اپنی بچی کو اپنے ساتھ لے کر جاؤں گی اور جو سب تم نے کیا ہے اس حادثے کے بعد تم لوگ الحام کو نہیں رکھ سکتے ہو، اس سے صاف ظاہر ہے کہ تم لوگ اس کا خیال نہیں رکھ سکتے، اسی لیے اپنی بچی کو ساتھ لے کر جارہی ہوں اس کا خیال میں خود رکھوں گی۔‘

کبیر سابق اہلیہ کو روکتے ہوئے کہتے ہیں ’جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہیں کردیتی تم اسے اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتیں۔‘

فلک کہتی ہیں کہ ’ٹھیک ہے پھر عدالت میں ہی ملاقات ہوگی لیکن ایک بات تم بھی سمجھ لو، عدالت بھی میرے حق میں فیصلہ کرے گی، وہ کبھی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی کہ ایک بچی کو اس کی ماں سے جدا کرکے ایک سوتیلی ماں کے حوالے کردے وہ بھی اس کے جو اس کی حفاظت ہی نہ کرسکے۔‘

کبیر کہتے ہیں کہ ’جو کہنا تھا کہہ دیا اب چپ چاپ یہاں سے چلی جاؤ اور دوبارہ واپس نہیں آنا۔‘

احسان فراموش میں فلک اور حمزہ کا انجام کیا ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے آخری قسط پیر کی رات 9 بجے دیکھیں۔