یواےای میں نمازِ عید کے اوقات کا اعلان

دنیا بھر میں ماہِ صیام اختتام کی جانب گامزن ہے اور مسلمان عیدالفطر کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ماہِ مقدس اپنی تمام تر برکات کے ساتھ رخصت ہو رہا ہے جس کے اختتام پر عیدالفطر کے پرُمسرت موقع کا آغاز نماز عید کی ادائیگی سے ہو گا۔

عید کے لیے مساجد، کھلے مقامات، عیدگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور کئی مقامات میں نمازِ عید کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/eid-al-fitr-2025-moon-crescent/

یواےای میں نمازِ عید کے اوقات

امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں 6:22 am

العین 6:23 am

دبئی 6:20 am

شارجہ 6:19 am

عجمان 6:19 am

ام القوین 6:18 am