البانیہ میں جاں بحق پاکستانی نوجوانوں کی میتیں وطن لانے کی اپیل

البانیہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق نوجوانوں کے والدین نے حکومت سے اپنے پیاروں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات کرنےکی اپیل کی ہے۔

جاں بحق نوجوان کے والد نے کہا کہ ٹریفک حادثےمیں حافظ آباد کا نوجوان شرجیل بھی تھا، یونان سے موٹینیگرو جانے والی حادثے کا شکار کار میں میرا بیٹا بھی تھا لہذا حکومت بیٹےکی میت واپس لانے کیلئے بندوبست کرے۔

گزشتہ روز نوجوان شرجیل کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔

البانیہ ٹی وی کے مطابق کار حادثے میں 8 افراد کی موت واقع ہوئی جو غیرقانونی طور پر موٹینینگرو جارہے تھے۔