سائن بورڈ گر پڑا، ماں بیٹی کچل کر ہلاک، ویڈیو نے دل دہلا دیے

ماں بیٹی

لکھنؤ : بھارت کے شہر لکھنؤ میں شدید طوفان کے باعث دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں اسٹیڈیم کا بورڈ گرنے سے ماں بیٹی بورڈ کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئیں۔

یہ واقعہ گزشتہ شام 5 مئی بروز پیر کو علاقے میں شدید طوفان کے تیز جھونکے کے باعث پیش آیا، اسٹیڈیم کا دیوہیکل سائن بورڈ طوفانی ہوا کے تھپیڑے برداشت نہ کرسکا اور زمیں بوس ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب ایکنا اسٹیڈیم کا بورڈ گرا تو اس کے نیچے کھڑی ایک کار کے دب جانے کی بھی اطلاع ملی جس میں ماں بیٹی سمیت تین افراد موجود تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کام شروع کردیا گیا تاہم دو خواتین اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں تاہم ڈرائیور شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، سائن بورڈ گرنے سے کار بری طرح تباہ ہوگئی۔