فیصل آباد میں جائیداد کیلیے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

فیصل آباد میں جائیداد کے لیے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے چک دو سو تینتیس میں بڑے بھائی نےجائیدادکے لیے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، لاش نہرمیں پھینک کر رشتے داروں کے ساتھ مل کرتلاش کرتا رہا۔

پولیس نے شک پرحراست میں لے کرتفتیش کی توقتل کا اعتراف کرلیا۔

سترہ سال کا ذیشان جمعرات سےلاپتہ تھا، چچا ارشد نےاغوا کی رپورٹ درج کروائی، ذیشان کی لاش رات گئے حویلی کے قریب نہر سے برآمد ہوئی۔

تفتیش کے دوران ملزم سفیان نے بتایا تیزدھارآلے سے قتل کرکے ذیشان کو نہرمیں پھینکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم سفیان نشے کا عادی ہے، تھانہ روشن والا پولیس نے ہیلتھ سینٹر ڈجکوٹ میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔