گھریلو تنازعہ: بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو قتل کردیا

بہن قتل

گوجرانوالہ : گھریلو تنازع پر بڑی بہن نے تیز دھار آلہ کے وار کرکے چھوٹی بہن کو قتل کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تنازعہ کی وجہ بیان نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے علاقہ چیمہ کالونی میں گھریلو تنازعہ پر بڑی بہن نے تیز دھار آلہ کے وار کرکے چھوٹی بہن کو شدید زخمی کر دیا۔

جیسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی، پولیس نے بتایا کہ اسوہ اور صالحہ میں گھریلو تنازعہ پر جھگڑا ہوا، جس پر اسوہ نے چھڑیوں کے وار کے صالحہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تنازع کی وجہ بیان نہیں کر سکتے تاہم پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔