بوڑھی عورت نگہداشت پر معمور خاتون کے تشدد سے ہلاک

بوڑھی عورت کی دیکھ بھال پر معمور خاتون نے ہی اسے موت کی نیند سلا دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو پکڑ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والی خاتون کالا مشرا، کولکتہ کے علاقے باگوئی ہاٹی کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں اور فالج کی وجہ سے پچھلے سات سالوں سے بستر پر تھیں۔ انھوں نے اپنی دیکھ بھال کرنے کے لیے دو نگہداشت کرنے والی خواتین کو ملازم رکھا تھا۔

کولکتہ میں 79 سالہ بوڑھی عورت کی نگہداشت کرنے والی خاتون کی جانب سے اسے تھپڑ مارنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بوڑھی عوت کی موت واقع ہو گئی۔

کالا کی دیکھ بھال کرنے والی ایک خاتون 11 ستمبر کی صبح گھر آئی تو اس نے کالامشرا کو بیڈروم میں مردہ حالت میں دیکھا جس کے بعد ان کے رشتہ داروں کو اطلاع دی گئی۔

رشتے داروں نے اسے فطری موت تصور کرتے ہوئے خاتون کی لاش کی آخری رسومات ادا کردی۔ تاہم سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھنے کے بعد حقیقت آشکار ہوئی کہ ان کی دیکھ بھال کرنے والے صفیہ خاتون نے انھیں بری طرح تششدد کا نشانہ بنایا اور کئی تھپڑ رسید کیے۔

https://www.indiatoday.in/crime/story/woman-dies-after-being-tortured-by-caregiver-in-kolkata-cctv-reveals-brutality-2439802-2023-09-24

فوٹیج جو کہ 10 ستمبر کی رات کی ہے اس میں واضح ہے کہ صفیہ خاتون نے بوڑھی عورت کو کئی تھپڑ مارے۔ پولیس کے سامنے صفیہ نے اعتراف کیا کہ وہ اکثر بوڑھی خاتون کو تششد کا نشانہ بناتی تھی کیوں کہ رات میں بوڑھی خاتون کی آواز دینے پر اس کی نیند خراب ہوتی تھی۔

ایک اور ویڈیو سے اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ صفیہ نے بوڑھی عورت کے چپرے پر کمبل ڈال کر اس کا گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کی۔