الیکشن 2024 پاکستان: انتخابی سامان کی ترسیل سے متعلق اہم فیصلہ

ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا وقت قریب آ رہا ہے الیکشن کمیشن نے انتخابی سامان کی ترسیل سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں زور وشور  سے جاری ہیں۔ ایک جانب سیاسی جماعتیں اپنا اپنا پیغام لیے سرگرم ہیں تو دوسری جانب الیکشن کمیشن اس کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دور دراز اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل 5 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق راولپنڈی، اٹک اور اسلام آباد میں 6 فروری تک سامان کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولنگ سے ایک دن قبل 7 فروری کو بیلٹ پیپرز، انتخابی سامان آر اوز پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کریں گے۔