الیکشن 2024 پاکستان: ن لیگ کے ملک بھر سے امیدواروں کی فہرست جاری

(ن) لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر کا بیٹا ٹریفک وارڈنز سے الجھ پڑا

مسلم لیگ ن کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر سے قومی اور صوبائی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈٓار نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پارٹی کے ملک بھر سے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کھڑے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا  ہے۔

 

اسحاق ڈار نے یہ فہرست سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے اکاؤنٹ پر قومی اور صوبائی نشستوں پر کھڑے کیے گئے ن لیگی امیدواروں کی فہرستیں جاری کی ہیں۔

 

 

سابق وزیر خزانہ نے ان فہرستوں کے اجرا کے ساتھ امیدواروں کی الیکشن 2024 میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔