الیکشن 2024: پولنگ عملے کو انتخابی سامان میں کیا دیا جا رہا ہے؟

کراچی سمیت ملک بھر میں پولنگ اسٹاف کو 8 فروری کے الیکشن کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے پریذائیڈنگ افسر کو انتخابی سامان کے دو تھیلے دیے جا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کل (جمعرات) ملک بھر میں انتخابی دنگل سجے گا جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور کراچی سمیت ملک بھر میں پولنگ اسٹاف کو انتخابی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان سے بھرے سبز اور سفید رنگ کے دو تھیلے دیے جا رہے ہیں جن میں سے سبز تھیلے میں قومی اور سفید رنگ کے تھیلے میں صوبائی نشست کا سامان موجود ہے۔

پولنگ افسران کو ان تھیلوں میں جو سامان فراہم کیا جا رہا ہے ان میں تین مہریں، تین انک پیڈ، بال پین، پولنگ بوتھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی فہرست، فارم 45 اور بیلٹ پیپرز شامل ہیں۔

کراچی سمیت ملک بھر میں پولنگ سامان کی ترسیل

تمام تھیلوں کو سیل کرنے کے بعد پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جا رہا ہے۔