الیکشن ترمیمی بل، امیدوار کو 3پولنگ ایجنٹ نامزد کرنے کا اختیار

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کی شق وار منظوری جاری ہے۔

انتخابی اصلاحات بل میں امیدوار کو 3پولنگ ایجنٹ نامزد کرنے کا اختیار دینےکی ترمیم منظور کی گئی ہے۔ امیدوار کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر 3پولنگ ایجنٹس کے نام دے سکے گا۔

ترمیم کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر بیک وقت ایک ہی پولنگ ایجنٹ ہو گا۔ پریزائیڈنگ آفیسر ووٹرز کی لسٹ پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کرنے کا پابند ہو گا۔

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس سے پوسٹل بیلٹنگ کو شفاف بنانے کیلئے ترمیم منظور کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن الیکشن سے قبل پوسٹل بیلٹ کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کا پابند ہو گا۔

ترمیم کے تحت ہارنے ، جیتنے والے امیدوار میں ووٹ کا فرق 5 فیصد ہونے پر ری کاؤنٹنگ ہو سکے گی۔ قومی اسمبلی کی نشست پر 8 ہزار، صوبائی اسمبلی کی نشست پر 4 ہزار ووٹ کے فرق پر دوبارہ گنتی ہو گی۔ ریٹرننگ آفیسر اپنی نگرانی اور امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کرائے گا۔

ٹرانسجینڈرز کو ووٹ کا حق دینے کی ترمیم بھی مشترکہ اجلاس سے منظور کر لی گئی۔