ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد مہم کے حوالے سے ری پبلکن پارٹی کا اعلان سامنے آیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اس کے لیے انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج پنسلوینیا میں ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
ٹرمپ کے زخمی ہونے کے بعد ان کی پارٹی ری پبلکن کی جانب سے سابق صدر کی انتخابی مہم کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم شیڈول کے مطابق جاری رکھیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ملواکی کے کنونشن میں شیڈول کے مطابق شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال امریکا میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے ری پبلکن کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب کہ ڈیموکریٹ کی جانب سے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن امیدوار ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/where-will-the-injured-trump-stay-in-the-assassination-attack/