الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 66 اور پی پی 87 میں بھی 18 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا، ریٹرننگ افسر 31 جولائی کو پبلک نوٹس شائع کریں گے۔
4 سے 6 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 25 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 26 اگست کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے، این اے 129 لاہور، این اے 66 اور وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی میں 18 ستمبر کو الیکشن ہوگا۔
این اے 129 کی سیٹ رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے جبکہ این اے 66 اور پی پی 87 کی نشستیں اراکین کے نااہل ہونے کی وجہ سے خالی قرار دی گئیں۔