اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزارت خزانہ نے ملک کے معاشی حالات کا جائزہ پیش کر دیا۔ سیکریٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ روز مرہ کے اخراجات کیلیے شدید مشکلات درپیش ہیں۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کیلیے حکومت سے 15 ارب روپے مانگ لیے جبکہ وزارت خزانہ 5 ارب روپے پہلے الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے۔ کمیشن نے مزید 10 ارب روپے فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ فنڈز فراہمی کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھیں گے۔ پی ٹی آئی کے استعفے واپس ہونے سے ضمنی انتخابات کے اخراجات کی بچت ہوئی۔