’الیکشن کا اعلان ہو گیا اب جنگ چھڑچکی‘

فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہو گیا ہے اب جنگ چھڑچکی ہے ہم الیکشن میں بتائیں گے تم چوری کیسے کرتےہو۔

کراچی میں فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹ کو مکافات عمل کے سپرد کیا ہے اب آمنا سامنا ہو گا تم نے پاکستان کا چہرہ تبدیل کر دیا ہم سیاسی اور معاشی، دفاعی طور پر آزاد ہونا چاہتےہیں۔

فضل الرحمان نے کہا اسرائیل ریاستی دہشت گرد ہے آزادی کیلئےکل بھی جہاد کے ساتھ تھے آج بھی ہیں، امریکا اور یورپ کھل کر اسرائیل کی حمایت میں میدان میں آچکے لیکن اسلامی دنیا کیوں تحفظات کا اظہار کر رہی ہے؟ اسلامی دنیا کیوں انتظار کر رہے انہیں کس دن کا انتظار ہے؟

انہوں نے کہا کہ روس اور چین فلسطین کے مجاہدین کی حمایت کر رہے ہیں انسانی حقوق کی بات کرنےوالوں کے ہاتھوں سے خون ٹپک رہا ہے امریکا اور مغرب کو اس کردار کیساتھ انسانی حقوق کی بات نہیں کرنی چاہیے۔