الیکشن ٹریبونل کے جج کے ریٹرننگ افسران کی اہلیت پر سخت ریمارکس

الیکشن ٹریبونل جج

کراچی : الیکشن ٹریبونل کے جج عدنان الکریم نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر ریمارکس میں کہا ایسا لگ رہا ہے آراونے شوقیہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے جج عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کی اہلیت پرسخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے کیوں روکا جارہاہے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے آراونے شوقیہ کاغذات نامزدگی مستردکیے، محض مقدمات کی بنیادپرکسی کو انتخابات لڑنےسےنہیں روکاجاسکتا۔

ٹریبونل کے سربراہ نے الیکشن کمیشن کی بھی سرزنش کی اور کہا کہ جب دوربین لگاکر بیٹھے آراوحقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کرسکے تو ہم کیسےکریں؟ .

جسٹس عدنان الکریم نے امیدواروں اوروکلا سے مکالمے میں کہا کہ جاؤبابا، جاکرالیکشن لڑنے کی تیاری کرو۔

ٹریبونل کے سربراہ نے امیدوار سے استفسار کیا کہ جب ٹیکس اداکرنے کے پیسے نہیں توالیکشن کیسےلڑوگے؟ تو امیدوار نے جواب دیا کہ ماہی گیر ہوں برادری مدد کرے گی ،جس پرجسٹس عدنان الکریم کا کہنا تھا کہ سب کو اپنی ہی مدد کرنا ہوتی ہے، جائیں الیکشن لڑناآپ کاحق ہے۔