پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تعیناتی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 19 اگست کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت تک سماعت ملتوی کی تھی۔
جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں جب کہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
رواں سال جولائی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے الیکشن ٹریبونلز میں تبدیلی کی استدعا مسترد کردی تھی۔
واضح رہے کہ جون میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو مسترد کردیا تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم افغان پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔