مریم نواز کا تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے پیغام

مریم نواز قصور

قصور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا نفرت کی سیاست کوہمیشہ کیلئےدفن کردو، سب کو دعوت دیتی ہوں آؤ ظلم، انتقام، جبرجلاؤ گھیراؤ کا باب بندکردو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصور والوں آپ کو دیکھ کر علامہ اقبال کا شعر یاد آگیا، علامہ اقبال نے کہا تھا جھپٹنا پلٹنا پلٹ کرجھپٹنا، قصوروالوں آپ کےعشق نے یہ بازی پلٹ کر رکھ دی ہے، قصور نے ہمیشہ نواز شریف کا مان رکھا ہے اور نواز شریف کا پرچم کبھی گرنے نہیں دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے اورآپ کےشہبازشریف کوالیکشن لڑنے قصور بھیجا ہے، آج پوری دنیا اور ہرسروے کہہ رہا ہے ن لیگ مقبولیت میں آگے ہے، ہر سروے نے مخالفین کی جھوٹی جعلی مہم کےپرخچےاڑاکررکھ دیے اور نوازشریف کاہرجلسہ پوری دنیانےاپنی آنکھوں سےدیکھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف انتقام کی ہرلائن کراس کی گئی، کہانوازشریف تاریخ کاحصہ بن گیاکہاگیاسیاست ختم ہوگئی لیکن آج اللہ کاکرنا دیکھوسیاست شروع بھی اورختم بھی نوازشریف پرہورہی ہے۔

سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا سیاسی جنم ایسے دور میں ہواجہاں ماں،بہن،بیٹی کی کوئی عزت نہیں تھی، میراسیاسی جنم انتہائی مشکل دور میں ہوا جہاں بیٹیوں اور بہنوں کوکال کوٹری میں پھینکاگیا، ایسے وقت میں سیاسی جنم ہواجہاں بیٹیوں اور بہنوں کو موت کی چکی میں پھینک دیا گیا، ان کے جلسوں میں نوازشریف کیساتھ میری بھی کردارکشی کی گئی ، ہر قسم کے جملے کسے گئے بدتمیزی بدتہذیبی اور کیچڑ
اچھالا گیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ انہوں نے9مئی کو ملک پر حملہ کیا تو ہم اس پربات کرتے ہیں، ہم نے ان کے ذاتی معاملات پرجوفیصلےآئے ان پرایک لفظ بھی نہیں بولا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج انتخابی مہم کاآخری جلسہ ہے، آپ کو گواہ بنا کر کہتی ہوں، میں آپ کی ملک اور قوم کی خاطر تمام مظالم بھلانے کو تیار ہوں۔

انھوں نے نوجوانوں کو پیغام میں کہا کہ سب کودعوت دیتی ہوں آؤظلم،انتقام،جبرجلاؤگھیراؤکاباب بندکردو، پی ٹی آئی کارکنان سے بھی کہتی ہوں نفرت کی سیاست کوہمیشہ کیلئےدفن کر دو۔

مریم نواز نے بتایا کہ میں ایسےپاکستان کاخواب دیکھتی ہوں جہاں آپکےہاتھ میں پیٹرول بم نہیں ڈگریاں ہوں، جہاں امن،بھائی چارہ،سلامتی ہو ، جہاں غریب کابچہ پیٹ بھرکرروٹی کھائے جہاں حکومت کی توجہ انتقام پرنہیں خدمت پرہو، جہاں آپ کےہاتھ میں ڈنڈےنہیں نوکریاں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دل کرتاہے بنگلادیش ،بھارت کی طرح پاکستان میں بھی آئی ٹی کاانقلاب آئے، آج کل نوکریوں کی بات ہوتی ہےمیں چاہتی ہوں ہمارا نوجوان خود مختار ہو، چاہتی ہوں آپ کوٹیکنیکل ٹریننگ، بہترین کالج اور یونیورسٹیاں ملیں،آپ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے باہر بھی جانا پڑے تو حکومت بھیجے۔