الیکشن 2024 پاکستان : پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی انوکھی انتخابی مہم، گاڑی کو جوتے اور پیالے سے سجادیا

آزاد امیدواروں جوتا

رحیم یارخان: پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو جوتے اور پیالے کا انتخابی نشان ملنے پر کارکنوں نے گاڑی پر جوتے اور پیالے سجا دیے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کی سڑک پردوڑتی سفید چمچماتی گاڑی پر سجے پیالے اورچمکتے دمکتے جوتے توجہ کا مرکز بننے لگے، دیکھ کر برتنوں اور جوتوں کے چلتے پھرتے بازارگمان ہورہاہے۔

یہ جوتے اور پیالے برائے فروخت نہیں بلکہ انتخابی مہم کاحصہ ہیں، این اے ایک سو باہتر سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کو انتخابی نشان جوتا اور پی پی 262 میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کو پیالے کا نشان ملا ہے۔

دونوں امیدواروں کے کارکنان انتخابی مہم کو منفرد انداز میں چلا رہے ہیں، کارکنان نے کار پر جوتے اور پیالے سجادیے.