سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔
ایبٹ آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی میدان میں ہے میرے خلاف بےبنیاد مقدمات درج کیےگئے۔
مشتاق غنی نے کہا کہ ہائیکورٹ سے ملک واپسی کیلئے راہداری لی جسے نگران حکومت نےچیلنج کر دیا میرے کاغذات مسترد ہوئے اور بھائی کو گرفتار کیا گیا تاکہ الیکشن نہ لڑسکوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے میرے کاغذات نامزدگی منظور کیے سربراہ ن لیگ عوام میں نہیں آسکتےکیونکہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔