دو اسمبلیوں کے انتخابات، گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ طلب

سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے

پنجاب اور کےپی اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر گورنر اسٹیٹ بینک ، سیکرٹری خزانہ کل چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی بھی کل چیف جسٹس کے چیمبر میں پیشی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے سیکنڈ سینیئر ترین افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا بھی چیف جسٹس کے چیمبرمیں پیش ہوں گے تمام افسران کو انتخابات اور فنڈز سے متعلق ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

تمام فریقین کو اپنی رپورٹس چیف جسٹس چیمبر میں پیش کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔ تمام فریقین کو صبح ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ طلب کیا گیا ہے۔