وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں الیکشن کمیشن کو انتخابات کا حتمی فیصلہ کرنا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غالب امکان یہ ہی ہےکہ انتخابات پرانی مردم شماری پر کرانے پڑیں گے کیونکہ نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل باقی ہے اکتوبر میں الیکشن ہوئے تو پرانی مردم شماری کی بنیاد پر ہی ہوں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حتمی مردم شماری میں کچھ علاقوں میں آبادی میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا صوبوں کی درخواست پرمردم شماری کی مدت میں توسیع کی گئی تھی یہ ممکن نہیں مردم شماری کے نتائج نئے انتخابی شیڈول کے مطابق جاری کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کےلیے دوتہائی اکثریت درکار ہوتی ہے دیکھنا ہو گا مشترکہ اجلاس میں بھی دوتہائی اکثریت ہو پاتی ہے یا نہیں، کسی کے پاس آئین سےفرار کا آپشن موجود نہیں، ملک کو اس وقت اصلاحات کی ضرورت ہے کمزور مینڈیٹ کیساتھ اصلاحات لانا ممکن نہیں۔