گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی

الیکٹرک موٹر سائیکل

فیصل آباد : گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی ، حادثے میں 3شیرخواربچوں سمیت 10 افراد جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سلطان پورہ میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی ہوئی۔

واقعے میں 3 شیر خوار بچوں سمیت 10 افرادجھلس کر زخمی ہوئے ، ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ اوورچارجنگ کی وجہ سے موٹر سائیکل کی بیٹری پھٹی جبکہ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔