شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
یہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
کےالیکٹرک صارفین کو جولائی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم حالیہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
اس سے قبل رواں ماہ مارچ میں بھی کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کی گئی تھی۔