اسلام آباد : کراچی والوں کے لئے بجلی 2 روپے34 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اضافے کا کے الیکٹرک صارفین پر 4 ارب 39کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی 2 روپے34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی ، کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی۔
اضافے کا کے الیکٹرک صارفین پر4ارب 39کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کی جانب سے 26جولائی سماعت کی جائے گی۔
یاد رہے حکومت نے بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجےگی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وارفیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔