کےالیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی

مہنگی بجلی استعمال کرنے والے کراچی کے شہریوں کو پھر زودار جھٹکا لگ گیا۔ کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔

کےالیکٹرک صارفین کے لیے برُی خبر ہے کہ بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 59 پیسے مہنگی کی گئی ہے جب کہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

صارفین سے وصولیاں اکتوبر اور نومبر کےبلوں میں ہوں گی۔ نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔