حکومت کا آخری دن، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

کے الیکٹرک

اسلام آباد : کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافے کا اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

نیپرانے ایک ماہ کیلئے قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس میں کہا ہے کہ کراچی والوں کیلئے اضافے کا اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا جبکہ اطلاق کے الیکٹرک صارفین، لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی ہوگا

کےالیکٹرک نے 2روپے 34 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا اتھارٹی نے 26جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی۔

دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق اگست کے بجلی بلوں پر ہوگا تاہم اطلاق کےالیکٹرک ،لائف لائن ،الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔